صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کو پی ڈی ایم میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔
مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔ https://t.co/jfaIBH10Eq
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 19, 2020
انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی، پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3o3hUlz
0 Comments