بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملک میں سیاسی انتقام اور مصنوعی احتساب کا ڈھول بج رہا ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں سیاسی انتقام اور مصنوعی احتساب کا ڈھول بج رہا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو استعمال کرکے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں اور آوازیں بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیب حکام آج چیخ چیخ کر شہباز شریف کا مزید ریمانڈ مانگ رہے تھے حالانکہ شہباز شریف اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کر ا چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ان پر ایک بھی کیس ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ شہباز شریف کے میڈیا ٹرائل کا کون جواب دے گا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، شہباز شریف کا موقف تھا کہ کرپشن ثابت ہو جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی تقریر تہذیب کے دائرے میں رہ کر کیجئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو نیا سوالنامہ فراہم نہیں کیا گیا، ملک میں سیاسی انتقام اور مصنوعی احتساب کا ڈھول بج رہا ہے۔

دوسری جانب احتساب عدالت لاہور نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے شہباز شریف کے مزید 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر دی۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف نے کہا اگر میں جواب نہیں دوں گا تو میرا نقصان ہو گا اور یہ بات عدالت کہہ چکی ہے میں کوئی جواب نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو مختلف اکاؤنٹس دکھا کر سوال جواب کیے گئے ہیں۔

شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ جو سوالنامہ نیب نے مجھے دیے وہ پہلے بھی دے چکے ہیں اور میں کئی سوالوں کے جواب دے چکا جو ریفرنس کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے ہفتے میں صرف 15 منٹ مجھ سے تفتیش کی گئی اور نیب کی تفتیشی ٹیم نے مجھ سے کوئی نئی بات نہیں پوچھی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35aK85o

Post a Comment

0 Comments