بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ن لیگ کاحکومت گرانے کامشن خطرے کاشکار، پارٹی میں اندرونی اختلافات سا منے آگئے

ن لیگ حکومت

ن لیگ کاحکومت گرانے کامشن خطرے کاشکار ہوگیا،پارٹی اپنے ہی اندرونی خلفشار کے بھنور میں گھرنے لگی۔

سابق سپیکر اوررہنماء ن لیگ ایازصادق کے متنازع بیان کو لیکر ن لیگی رہنماؤں شدیدغم و غصہ کا اظہار،بلوچستان سے بھی پارٹی قیادت عدم اطمنان کا شکار۔

چکوال سے ن لیگ کے سابق ایم این اے ممتاز حسین ٹمن کہتے ہیں ،ایاز صادق کے فوج کے خلاف بیان سے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے،کسی سیاستدان کو حق نہیں پہنچتا کہ فوج کے خلاف بیان بازی کرے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی ایم این اے نشاط ڈاہا نے بھی ایاز صادق کے خلاف خوب دل کی بھڑاس نکالی،بولے،بطور ن لیگی مجھے آج شرم آ رہی ہے۔

جہانگیر خانزادہ کا کہنا ہے ،ہماری فوج سینہ تان کر سرحدوں پر کھڑی ہے ان کی قربانیاں ہم پر قرض ہیں،بائیس کروڑ عوام اپنی افواج اور ملک سے محبت کرتے ہیں۔

گوجرانوالا اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پینتیس سال سے ہمارا خاندان سیاست میں ہے،شرمندگی ہو رہی ہے کہ قومی اسمبلی میں کیا ہورہا یے، ٹانگیں کانپنے والے بیان پر ایاز صادق کو شرم آنی چاہیےتھی۔

ن لیگ نے ہمیشہ اداروں کے خلاف بات کی ہے، اٹک سے ن لیگی رہنماء ملک اعتباربھی ایاز صادق کے بیان سے شدیدکرب کا شکار ہیں، کہتے ہیں،فوج نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے،سیاست کے نام پر ریاست کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ بلوچستان کےصدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پارٹی قائد کے بیانیے سے اختلاف کیا ہے اور وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/323WzPH

Post a Comment

0 Comments