بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کشمیر کے تقسیم کے فیصلے کو ہم پر تھوپا گیا، ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہماری ریاست کے تقسیم کے فیصلے کو ہم پر تھوپا گیا ہے لیکن ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔

 انہوں نے یہ بات ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سری نگر سے روانگی کے وقت دیے جانے والے پیغام میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت ہند کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے خلاف لڑیں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ پانچ اگست کے فیصلوں سے قبل کی ریاست جموں و کشمیر کو واپس حاصل نہ کرلیں۔

نیشنل کانفرنس کے مرکزی نائب صدر عمر عبداللہ کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکلا ہے جو لوگوں سے ملاقات کرکے انہیں اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا کہ وہ بھارت کی مودی سرکار کے خلاف ان کا ساتھ دیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں نکلنے والے وفد کو پیپلز الائنس کا نام دیا گیا ہے۔

عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کا بٹوارہ تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا جانے والا فیصلہ پارلیمنٹ نے نہیں کیا ہے۔

عمر عبداللہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام کو سابق وزیراعلیٰ اور صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے اور جانے والے وفد کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/35QzXmJ

Post a Comment

0 Comments