وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی پولیس کے ساتھ ہے،پولیس کو کسی صورت ڈی مورلائیزڈ نہیں ہونے دیں گے
سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے سینئر افسران سے ملاقات کی،ملاقات میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز شریک ہوئے
اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی صوبے میں امن امان کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔
پولیس کی خدمات،قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا معترف ہوں،پولیس افسران بھرپور جذبے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ خدمات جاری رکھیں،سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی
اس موقع پر اعلیٰ پولیس افسران نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ہر مرحلے پر پولیس کی رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
پولیس افسران نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/31JM8AT
0 Comments