وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف اور مریم نواز کو مسترد کر چکی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک مخالف بیانیہ پر قوم نے بانی ایم کیو ایم کو مسترد کیا اور اب قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کو بھی مسترد کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کا خیال ہے کہ وہ بڑے صوبے سے ہیں ان سے مختلف برتاؤ ہو گا تو وہ غلطی پر ہیں کیونکہ ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک ہی جیسا برتاؤ ہو گا۔
ملک مخالف بیانیے پر قوم نے الطاف حسین کو رجیکٹ کیا۔نواز اور مریم کا اگر یہ خیال ہے کہ ان کا معاملہ مختلف ہو گا تو ان کو پتہ ہو قوم آپکو بھی رجیکٹ کر چکی۔نواز کو لگتا ہے کہ وہ بڑے صوبے سے ہے،اس سے مختلف برتاؤ ہو گا۔بلکل نہیں۔ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک جیسا برتاؤ ہو گا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 25, 2020
شہباز گل نے کہا کہ منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار کی پاداش میں چھوٹے میاں پابند سلاسل ہیں جنہوں نے میٹروز اور اورنج لائن میں کک بیکس کے ذریعے اربوں ہڑپ کیے اور مہنگے منصوبوں میں سبسڈی کی مد میں خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کک بیکس کے لالچ میں تاریخی عمارتیں سمیت قومی ورثے کو داؤ پر لگایا گیا جبکہ صحت اور تعلیم کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے گئے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اورنج منصوبے کی وجہ سے پنجاب حکومت 40.62 ملین امریکی ڈالر ادا کرے گی اور خطیر رقم ایک منصوبے پر خرچ کر کے عوامی فلاح وبہبود کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا وطیرہ رہا ہے پہلے مہنگے منصوبوں اور پھر سبسڈی کی مد میں ملک کو لوٹتے رہے اور پھر انہی منصوبوں میں کرپشن کرنے والے کو شکریہ کہا جا رہا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو باشعور کر چکے ہیں اب پائی پائی کے حساب کا شور ہو گا شکریہ کا نہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3ml7vQJ
0 Comments