وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
عمران خان استور نیشنل پارک کا دورہ کریں گے اور گلگت بلتستان کے آزاد ی پریڈ میں شرکت بھی شیڈول کا حصہ ہے۔
گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب سے عمران خان خطاب بھی کریں گے۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان اور نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم دیامیربھاشا ڈیم کا دورہ بھی کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے۔ عمران خان دنیا کے 2 بلند ترین نیشنل پارکس کا دورہ بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نانگا پربت اور ہمالیہ نیشنل پارک کا دورہ کریں گے۔ یہ دونوں نیشنل پارکس ساڑھے 4 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلے ہیں۔
نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہیں۔ عمران خان دونوں بلند ترین نیشنل پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ عمران خان کو نیشنل پارکس میں درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/2TJJHtn
0 Comments