جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے، سپہ سالار نے واضح کر دیا، کہا دہشت گردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا اور معاشرے میں خوف کی فضا پیدا کرنا ہے۔
آرمی چیف نے دورہ ملاکنڈ ڈویژن کے دوران لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پشاور دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
ائی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ستائیس اکتو بر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر دشمن نے ایک بار پھر اپنی سیاہ تاریخ اور مذموم عزائم کو دوبارہ پروان چڑھانے کے لئے مدرسہ کے معصوم بچوں کو خون میں نہلا دیا۔
ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، پاکستان میں موجود افغان مہاجرین بھائیوں کو بھی اس سلسلے میں ایسی دُشمن قوتوں سے چوکنا اور دور رہنا ہو گا تاکہ وہ دانستہ یا نادانستہ دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال نہ ہوسکیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا،مدرسہ،منبر،مساجد،امام بارگاہیں،گرجا،مندر،تعلیمی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معصوم شہری ان کا نشانہ ہیں۔
پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کیلئے بھرپورتعاون کرتا رہے گا،پاک افغان بارڈرفینسنگ امن کی باڑ ہے،یہ صرف دہشت گردوں کی بارڈر کے دونوں اطراف غیرقانونی نقل وحرکت کو روکنے کیلئے بنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اَپر دیر مالاکنڈ ڈویژ ن کابھی دورہ،کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔
آرمی چیف کو سٹیبیلائزیشن آپریشن اور بارڈرمینجمنٹ پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے سنگلاخ اور دشوار گزار علاقے میں بارڈر فینسنگ پر ٹروپس کی کارکردگی کوسراہا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34EjjaJ
0 Comments