بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شاہد خاقان کی من پسند جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار کی حکومت ہے، شہباز گل

شاہد خاقان کی من پسند جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار کی حکومت ہے، شہباز گل

 وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں کرپشن بچاؤ مہم پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی من پسند جمہوریت شریفوں کی لوٹ مار کی حکومت ہے، چوروں اور کرپٹ عناصر کے نزدیک جمہوریت صرف ان کے اقتدار میں رہنے کا نام ہے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کا کرپشن کرکے این آر او کے بعد نظریاتی ہونے کا ا سکرپٹ پرانا ہے، شاہد خاقان عباسی بتائیں کہ 70 سالہ نئے نظریاتی نواز شریف واپس کب آئیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق چھیننے والے آج عوام کی آڑ میں چھپنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کو بیانات کے بجائے کرپشن کا حساب دینا چاہیے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیر اعظم نے اداروں کو سیاست میں ملوث کر دیا۔

ن لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واقعہ ریکارڈ کا حصہ ہے اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ پر وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ کو فون کرتے اور ان سے اس معاملے پر بات کرتے لیکن کیا گزشتہ دنوں سے وزیر اعظم نے ملکی معاملات پر کوئی بات کی۔ وزیر اعظم ملکی معاملات سے ناآشنا ہیں اور انہیں پرواہ ہی نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان تعلقات کا کیا بنے گا ؟ وفاق ملکی مسائل کے حل کے لیے کچھ نہیں کر رہا، سازش سے کیا ملے گا ؟

اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر اعظم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہو رہے ہیں اور ملک میں غیر یقینی کی صورتحال قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے سے ایسا لگا کہ وفاق خود اس میں ملوث ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34l7FBo

Post a Comment

0 Comments