وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔
اداروں کو کمزور کرنے والے عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اسپورٹس اسکول بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔
اداروں کے خلاف مذموم عزائم رکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور اداروں پر بلا جواز الزامات لگانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ہر شہری کے لئے قابل احترام ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم اداروں کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائے گی،کوئٹہ کے جلسے میں اپوزیشن رہنماؤں کی تقریریں قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں۔
دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرکے انہیں دو سالہ محکمانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔
صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے شائع کردہ اسپورٹس نیوز لیٹر بھی پیش کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئرز کی کارکردگی کو سراہا اور سپورٹس نیوز لیٹر کے اجراء کی بھی تعریف کی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں تحصیل اور نچلی سطح پر نئے اسٹیڈیم اور گراؤنڈ قائم کیے جائیں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34uGZya
0 Comments