افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پیر کو پاکستان آئیں گے۔
دورہ پاکستان کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے۔
گلبدین حکمت یاراپنے دورے کے دوران تھنک ٹینک سے خطاب اور سینئر صحافیوں سے بھی ملیں گے۔
دورہ ایک ایسا وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں امن کے لیے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے۔
امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے جس کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کوامریکا واپس بلا لیں گے۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلبدین حکمت یار کے دورہ پاکستان کی خبر دی ہے
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34dalRL
0 Comments