بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مانسہرہ: 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کالج سیل

 گورنمنٹ ڈگری کالج کے 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق

مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے گورنمنٹ ڈگری کالج کے 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کالج کو 5 روز کے لیے سیل کردیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر اوگی زینب احمد چیمہ کے آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق کالج کے 6 لیکچرارز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کالج کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کالج بند کر کے ٹی ایم اے اسٹاف کو ڈس انفیکشن اسپرے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ کالج سے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانی مرکز کو بھی ہائی اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3iHMb5z

Post a Comment

0 Comments