نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی ضمانتوں کا معاملہ، انسداد دہشتگردی عدالت نے رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت دیگر بتیس لیگی کارکنان کی ضماتیں کنفرم کر دیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کو طلب کر رکھا تھا۔
عدالت نے کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
دلائل کے بعد عدالت نے رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت دیگر 32 لیگی کارکنان کی ضماتیں کنفرم کر دیں۔
جبکہ عدم پیشی پر ملزم اعظم خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/34tyFyH
0 Comments