بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1078 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس

پاکستان میں کوروناوائرس کے1 ہزار78 نئے کیسز رپورٹ ہیں اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ32 ہزار186 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا سے20 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار795ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے3 لاکھ13ہزار527 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور ایکٹیوکیسز کی تعداد11 ہزار864 رہ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 354 اور سندھ میں 2 ہزار 620 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 276، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 89 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار594ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار831، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار238، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار361، بلوچستان میں 15 ہزار 887، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار46کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3kHlMH2

Post a Comment

0 Comments