بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید17 افراد جاں بحق

کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں مزید17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار823 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ33ہزار970 ہوگئی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں27 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور12 ہزار592 ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں 3 لاکھ14ہزار555کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد12 ہزار 592ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار970ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار271، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار851، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان میں 15 ہزار920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 362 اور سندھ میں 2 ہزار627 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 277، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 92 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 11شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کراچی، کوئٹہ ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، حیدر آباد ، گلگت، مظفر آباد اور پشاور بھی کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔

دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/31WCMSj

Post a Comment

0 Comments