بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کورونا وائرس: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز

کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 53 لاکھ 21 ہزار 659 افراد متاثر اور 11 لاکھ 86 ہزار 243 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 5 لاکھ 45 ہزار903 نئے کیسز اور7 ہزار172 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 93 ہزار196 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 11 لاکھ42 ہزار 320 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد92 لاکھ 12 ہزار 767 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار131 ہو گئی جبکہ 80 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار333 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ96ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 301 ہوگئی ہے۔

اسپین میں 12 لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں12 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور36 ہزار 20 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 43 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 30 ہزار442 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 53ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/3kLAfBK
کورونا وائرس: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار سے تجاوز https://ift.tt/3oFQXFa

Post a Comment

0 Comments