
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیے جس کے بعد کرپشن اور پلی بارگین میں ملوث بیوروکریسی کو اب قبل از وقت ریٹائر کیا جاسکے گا۔
سچ نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست ریٹائر کیا جاسکے گا۔
دستاویز کے مطابق رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہوگا اور اس کا اطلاق ان افسروں پر بھی ہوگا جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ رولز کے تحت ریٹائر منٹ کے لیے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، بورڈ گریڈ 20 وبالا کی براہ راست ریٹائرمنٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گا اور سفارشات مجاز اتھارٹی یعنی وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی جب کہ وزیراعظم گریڈ 22 کے افسر کو ذاتی شنوائی کے لیے نامزد کریں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں
https://ift.tt/3eYQx7L
0 Comments