بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

پاکستان نے نئے بھارتی بری فوج کے سربراہ کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیا

دفترخارجہ پاکستان
پاکستان نے بھارت کی بری فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج مکھنڈ نروانے کے کنٹرول لائن پر آزاد جمو ں وکشمیر کے اندر پیشگی فضائی حملوں کے غیرذمہ دارانہ بیان کو مسترد کردیاہے۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ پاکستان بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنماؤں کی طرف سے کنٹرول لائن کی صورتحال سے متعلق حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے رجحان کی مذمت کرتا ہے جو دنیا کو گمراہ کرنے اور کسی جعلی فلیگ آپریشن کی کوششوں کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی علاقے کے اندر یا آزادجموں و کشمیر میں بھارت کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لئے پاکستان کے عزم اور تیاری پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ کسی کوبالاکوٹ میں بھارتی مہم جوئی پر پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کو نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان خطے میں اور دنیا کے دوسرے حصوں میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے اپنا کردارادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا جہاں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرانسانی محاصرے کو 150روز ہوگئے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہاکہ پاکستان تمام عالمی فورموں پر کشمیریوں کی حالت زارکے بارے میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پر آنے کے بھارتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی ریاستی دہشت گردی رکوانے کیلئے عالمی برادری پر فوری اور موثر اقدامات کے لئے زور دیتا رہے گا۔



from پاکستان
https://ift.tt/2FaMjcr

Post a Comment

0 Comments