بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

جرمنی میں نیا سال لایا بندروں کے لیئے بری خبر, آتشزدگی سے متعدد جانور ہلاک

جرمنی میں چڑیاگھرمیں آتشزدگی
جرمنی میں چڑیاگھرمیں آتشزدگی کےنتیجےمیں تمام بندرزندہ جل گئےہیں۔

جرمنی ایک چڑیاگھرنے بتایا ہے کہ سال نو کی آتش بازی کےباعث چڑیاگھر میں بندروں کا انکلوژرجل کرمکمل طور پر تباہ ہو گیاہےاوروہاں موجود تمام بندرہلاک ہوگئےہیں۔

کریفلڈچڑیاگھرنےبدھ کے روزپہلے کہا تھا کہ آتشزدگی کی وجہ سےکچھ جانورہلاک ہوئے ہیں لیکن بعد میں تصدیق کی کہ دوچمپنزیزکےعلاوہ تمام جانورہلاک ہو گئےہیں۔

دو ہزارسکوائر میٹرپرپھیلےانکلوژرمیں بورنین اورنگوٹین اورچمپنزیزمقیم تھے۔

چڑیاگھرکےحکام کےمطابق آتشزدگی کی زدمیں آکرپرندےبھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

پولیس کاکہناہےکہ آگ لگنےکی وجہ شایدچینی ساختہ سکائی لالٹین تھیں جنھیں سال نوکےموقع پرہونے والی آتش بازی میں استعمال کیاگیاہے۔

شہرکی پولیس سربراہ جرڈہوپ مین نے کہا ہے کہ لوگوں نے بتایا ہے کہ انھوں نے چڑیا گھر کے قریب سکائی لالٹینیں فضا میں اڑتےہوئِےدیکھی ہیں اورپھرچڑیاگھرمیں آگ لگ گئی۔

پولیس اہلکار نے مزید کہ آتشزدگی کی جگہ کے قریب سے سکائی لالٹین ملی ہیں۔ جرمنی میں سکائی لالٹین کو استمعال کرنے کی اجازت نہیں۔

کریفلڈ چڑیا گھر 1975 میں قائم کیا گیا تھا اور وہاں برساتی جنگلات میں رہنے والے جانوروں کے لیے ویسا ہی ماحول تیار کیا گیا تھا جس میں پرندوں کے علاوہ بندر کی نسل کے جانوروں کو رکھا گیا تھا۔

 



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2QzSk7Y
جرمنی میں نیا سال لایا بندروں کے لیئے بری خبر, آتشزدگی سے متعدد جانور ہلاک https://ift.tt/2SKXHEb

Post a Comment

0 Comments