حملہ امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے اڈے کے قریب ہوا، راکٹوں نے ہائی پر وفائل مہمانوں کو لے جانے والی دو گاڑیاں تباہ کردی ہیں جو ہوائی اڈے پر پہنچی تھیں اور انہیں پی ایم ایف کے ایک اہلکار کے ذریعہ لے جایا گیا تھا۔
بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے میں ایران کے ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9(نو) افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عراقی عہدیداروں اور سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سلیمانی کے علاوہ عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندیس بھی اس حملے میں مارے گئے ہیں۔
حملے کے بعد بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، ایئرپورٹ پر امریکی ہیلی کاپٹروں کا فضائی گشت بھی جاری ہے۔ امریکا نے الحشد الشعبی پر گزشتہ دنوں سفارت خانے کے گھیراؤ کا الزام لگایا تھا، الحشد الشعبی کی جانب سے ایک رہنما کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/39yp4XV
امریکہ کا دہشت گردانہ حملہ، ایران کی ایلیٹ القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق https://ift.tt/35imiml
0 Comments