پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اسلام آباد میں امریکی جارحیت کے خلاف مردہ باد امریکا ریلی نکالی گئی۔
مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکا ہے، ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام نکالی گئی امریکہ مردہ باد ریلی میں علمائے کرام، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
علمائے کرام کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی المناک شہادت کا سن کر دکھ ہوا وہ ایک بہادرانسان اور ہر مظلوم کی آواز تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ کا غرور جلد خاک میں مل جائے گا، بزدلانہ اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور قاسم سلیمانی عظیم عبادت ادا کر رہے تھے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2QHAFLL
0 Comments