سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کس اہم ایشو پر بات کی گئی جس سے خطے کے حالات میں بڑی پیش رفت ہوئی؟

سعودی فرمانرواشاہ سلمان کا عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا
سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے ٹیلی فونک رابطے میں عراقی صدر سے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی شاہ سلمان نے کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

مزید جانئیے: پاسداران انقلاب کے کمانڈرکی شہادت کا بدلہ کب اور کہاں لینا ہے؟ ایران نے واضح کر دیا

عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماوں نے خطے میں صورتحال معمول پر لانے کیلئے امن کی کوششوں پر زور دیا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2tA2a1C
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، کس اہم ایشو پر بات کی گئی جس سے خطے کے حالات میں بڑی پیش رفت ہوئی؟ https://ift.tt/2tu6bEY

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے