سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کا شمار بدستور غیر مستحکم ہے جب کہ انہیں دل کے آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔
رائل برامپٹن ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ماہرین امراض قلب نے نواز شریف کو تشخیص کے لیے اسپتال میں داخل ہونے کے لیے کہا ہے جہاں ہفتہ بھر میں آپریشن، بائی پاس یا اسٹنٹ کا طے کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ آیا نوازشریف کے دل کا آپریشن، بائی پاس کیا جائے یا اسٹنٹ ڈالا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ریڈوڈ کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑے گا۔
واضح رہےکہ نواز شریف گزشتہ دو ماہ سے بغرض علاج لندن میں مقیم ہیں جبکہ 2 ہفتے قبل ان کے معالج ڈاکٹر عدنان خان نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2SUGdoC
0 Comments