حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ترمیمی بل تیار کر لیاہے جو کہ آج وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیاہے جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
کابینہ کا اجلاس دوپہر کو طلب کیا گیاہے جو کہ وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آرمی ایکٹ میں ترامیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے لائی جا رہی ہیں۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تمام اراکین کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نئے سال کے حکومتی اہداف سے کابینہ اراکین کو آگاہ کریں گے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس، کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2SLbVof
0 Comments