ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں آئینی، سیاسی ،انتظامی پیکج پر بات ہوگی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے۔
پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہے اور بلدیاتی کونسلز کے میئرز، چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات دئیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی کا وفد اس ضمن میں جلد ایم کیوایم پاکستان کے مرکز کا دورہ کرے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لے تو انہیں سندھ میں وزارتیں دی جائیں گی۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں جتنی وزارتیں ہیں حکومت سے علیحدگی پر اتنی ہی سندھ میں دی جائیں گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیشکش کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان نے کہا تھا کہ وزارتوں کی پیشکش کرنے کے بجائے مقامی حکومتوں کے نظام کو با اختیار بنائیں۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں لیکن حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے، ہم حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا ہے، وزارتوں کے لئے نہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/36fzCcj
0 Comments