چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے ترکی میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا، ترکی میں پاکستانی سفیر، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی بیورو امیگریشن سے تفصیلات طلب کرلیں۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ترکی میں کشتی ڈوبنے سے 2پاکستانی جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، کشتی پر 71افراد سوار تھے جن میں 23 پاکستانی ہیں جو پریشان کن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کا بندوبست کرے، غیر قانونی طور پر بیرون ملک لے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے گزشتہ اجلاس میں انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، ایف آئی اے ملک بھر میں غیر قانونی ایجنڈوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرے۔
مزید پڑھیں: ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، پاکستانیوں کے لیے افسوس ناک خبر آگئی
یاد رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2F32aKe
ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی نے نوٹس لےلیا https://ift.tt/2Q5bGme
0 Comments