معمولات زندگی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دھند اور اسموگ سے صحت کے مسائل بھی بڑھنے لگے ہیں۔
اسلام آباد کی ٹھنڈ میں فضاؤں کی نمی نے نظاروں پر پردے ڈال دیئے ہیں۔حد نگاہ بہت کم ہوجانے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی بہت کم ہے۔ آنکھوں کی چبھن کے باعث کچھ علاقوں میں تو شہریوں کو اسموگ کا بھی خدشہ ہے۔
دھند صرف موسمی نمی سے ہوتی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث فوگ اسموگ میں ڈھل کر سانس اور آنکھوں کے مسائل پیدا کرتی ہے۔ یہ شکایات زیادہ تر صنعتی علاقوں میں مل رہی ہیں جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی بھی 17 دسمبر کی رپورٹ میں آلودگی کا انڈیکس تشویشناک تک بڑھنے کا انتباہ کرچکا ہے۔
ادھر نارووال شہراور گرد ونواح ميں شديد دھند کے باعث حد نگاہ چند ميٹرکے فاصلے تک رہ گئی۔درجہ حرارت کم ہونے اوردھند کے باعث سردی کی شدت ميں مزيد اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ خانیوال سے ملتان موٹروے کو شدید دھند کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا۔ چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال،ملتان،لودھراں ،بہاولپورميں بھی دھند کا راج ہے۔ احمد پور شرقیہ،رحیم یار خان اور صادق آباد میں شدید دھند رہی ہے اور ملتان سکھرموٹروے ایم 5ملتان سے سکھر تک بند کردی گئی تھی۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا ہےک ہ شاہراہ پرحدِ نگاہ صفرسے 20میٹر تک رہ گئی ہے اور ڈرائیوز کا محتاط کیا گیا ہےکہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں
from صحت https://ift.tt/35aRNi5
https://ift.tt/37nHqJq
0 Comments