بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اخروٹ کھانے سے ہو سکتے ہیں جسم کو کیا فوائد؟ ماہرین کے بڑے انکشافات

اخروٹ کھانے کے بیشمار فوائد
خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ مختلف بیماروں میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

اخروٹ کھانے کی عادت بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے اور شوگر(ذیابیطس) ٹائپ 2 سے تحفظ دینے میں معاون ہوتی ہے۔

یہ سب کو معلوم ہے کہ اخروٹ کا شمار خشک میوہ جات میں کیا جاتا ہے اور اس خشک میوے کے انسانی صحت پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، ماہرین طب برسوں سے اس سے متعلق بتاتے آرہے ہیں۔

اخروٹ جسمانی وزن کرنے میں مفید ہے تو تقریباً سب ہی جانتے ہیں، جریدے جرنل نیوٹریشن ریسرچ اینڈ پریکٹس میں شائع ہونے والی نئی طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال بلڈ شوگر لیول کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

آئیے آپ کو بتاتے کہ اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی ریگولیٹ کرتے ہیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہیں جو فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح بڑھا کر گلوکوز لیول کو کم کرتے ہیں۔

تحقیق کاروں نے مطالعے کے دوران 119 افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور  اخروٹ بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔



from صحت https://ift.tt/2F6UoPz
https://ift.tt/2Q7TFDR

Post a Comment

0 Comments