شہزادہ ہیری کو اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے کھونے کا خوف، برطانوی اخبار پر برس پڑے

برطانوی شہزادی میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری
برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے نجی خط شائع کرنے پر برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے خلاف کیس دائر کردیاہے، شہزادہ ہیری بھی اخبار کی اس حرکت پر خفا ہو گئے۔

برطانوی شہزادی کی طرف سے دائر کئے گئے کیس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اخبار نے جھوٹی اور من گھرٹ کہانی شائع کی۔ دوسری جانب شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اُن کی اہلیہ کی کردار کشی کی مہم انتہائی تکلیف دہ ہے۔ شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے اپنی والدہ شہزادی ڈیانا کو کھویا اور اب طاقتور قوتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑگئی ہیں۔برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے میگھن مارکل کی جانب سے اپنے والد کو لکھا گیا خط شائع کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ وہی برطانوی اخبار ہے جس نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف بھی سٹوری شائع کی تھی۔شہباز شریف نے اس معاملے پر میل آن سنڈے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا اور شہباز شریف کے وکیل نے اخبار کی انتظامیہ اور ایڈیٹر کو قانونی نوٹس بھی جاری کیا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ncxOje
شہزادہ ہیری کو اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے کھونے کا خوف، برطانوی اخبار پر برس پڑے https://ift.tt/2pB8gx1

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے