
ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ستائیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے، وزیر خارجہ کو ستائیس اکتوبر کی تاریخ پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
ایک سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے رہنما نے کہا کہ شیخ رشید ہر دور میں پارٹیاں بدلتے ہیں ان کی بات پر اعتبار نہیں کرنا چاہئے،اسلام آباد میں فقید المثال دھرنا ہوگا اور جو جماعتیں ہمارا ساتھ نہیں دیں گی عوامی نفرت کا رخ ان کی طرف ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ آج وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلان کردہ احتجاج کی تاریخ پر نظرثانی کریں۔انہوں نے یاد دلایا کہ 27 اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر پرناجائز اور غیرقانونی قبضہ کیا تھا جس کی وجہ سے اس دن کشمیری یوم سیاہ مناتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے تسلیم کیا کہ احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا حق ہے لیکن اعلان کردہ تاریخ مناسب نہیں ہے کیونکہ اس دن کشمیریوں کی طرف سے پوری دنیا میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2LNuTXq
0 تبصرے