
برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہااوالدین زکریا ملتانی کے 780ویں سالانہ تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت بہاؤالدین زکریا ؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعلیٰ اور دیگر شخصیات نے مزار کو غسل دیا اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سینکڑوں عقیدت مندوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی۔ جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حضرت بہاؤالدین زکریا ؒسمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔اللہ تعالی بزرگان دین کے فیوض و برکات سے کشمیر کو آزادی عطا فرمائیں۔
حضرت بہاؤالدین زکریاؒ کے عرس مبارک میں شرکت کے لیے اندرون و بیرون ملک سے زائرین وعقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/35bVzc7
0 تبصرے