
وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کپتان کے کھلاڑی انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔جبکہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیپی برتھ ڈے۔۔پی ایم ۔۔۔آئی کے۔۔۔ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں اوکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے 1971 میں 18 سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
عمران خان نے 1982 سے 1992 کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے اور ان ہی کی قیادت میں 1992ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا۔ 1994 میں انہوں نے سیاست میں عملی قدم رکھا اور 25 اپریل 1996ء کو باقاعدہ اپنی سیاسی جماعت تحریک انصاف قائم کی جس نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔
تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبر پختون خوا میں اکثریت حاصل کی اور صوبائی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ جس کے بعد 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی نے ملک بھر میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے وفاق میں برسراقتدار آگئی اور عمران خان نے بائیس سالہ جدوجہد کے بعد 17 اگست 2018ء کو بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2LMPdIt
0 تبصرے