پاکستان کے تہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کردیا۔
گوگل کی جانب سے کئی سال سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیے جاتے ہیں،رواں سال بھی گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر خیبر پاس کو اپنے ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے جس کے اوپر قومی پرچم موجود ہے جبکہ نیچے سبز رنگ کے چوکور باکس میں سفید حروف میں گوگل لکھا ہے۔
اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لیے تبدیل کر چکا ہے، گزشتہ برس بھی گوگل نے یومِ آزادیٔ پاکستان پر ایک خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔
صرف یومِ آزادی پر ہی نہیں بلکہ قوالی کے لیجنڈ نصرت فتح علی خان،معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی، پاپ سنگر نازیہ حسن،شہنشاہِ غزل مہدی حسن،شہرۂ آفاق مصور اور خطاط صادقین احمد نقوی کی سالگرہ کے مواقع پر بھی اپنا ڈوڈل پاکستان سے منسوب کیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/2N0WaXr
0 Comments