پاکستان بھرمیں اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج (جمعرات) بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہاہے۔
یوم سیاہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کے لئے منایا جا رہا ہے۔بھارتی فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ بھارت کے مذموم عزائم کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان اور آزاد کشمیر میں گھروں کی چھتوں اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔
ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیںاور سیمیناروں کابھی اہتمام کیاگیاہے جن کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کی جائے گی جنہیں گزشتہ دس روز سے بے انتہامظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Z6gJEj
0 Comments