صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے مساوی حقوق کے تحفظ کی مکمل ضمانت دیتا ہے کیونکہ وہ معاشرے کا اہم ستون ہیں۔
پاکستان میں آج اقلیتوں کا دن منایا جارہا ہے۔ آج اقلیتوں کے قومی دن پر صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا نہیں کرتی۔ انہوں نے قوم پر کسی تعصب کے بغیر معاشرے میں بھائی چارے اور رواداری کے فروغ کیلئے اپنے عزم کی تجدید کرنے پر زور دیا۔
صدر نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے اس پیغام کو اجاگر کرنا ہے جسکے تحت تمام پاکستانی شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2YYo6le
0 Comments