کشمیری عوام میں بھارتی اقدامات پر غم وغصہ بڑھنے لگا، دنیا بھر کی لعن طعن کے باوجود بھارت کی فرعونیت میں کمی نہ آسکی۔
9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج کے محاصرے میں مظلوم کشمیریوں پر ایک ایک لمحہ بھاری گزرنے لگا، گھروں میں بھوک اور پیاس، بچوں کی آہ وبکا، ادویات کی قلت ہو گئی
نیٹ ساونڈ
مقبوضہ کشمیر میں ساتواں روز کرفیو جاری ہے، ریاست کا خصوصی درجہ ختم کئے جانے کے خلاف وادی میں احتجاج کا سلسلہ بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کشمیری عوام غیر آئینی بھارتی اقدام پر غضبناک ہیں، مقبوضہ وادی کی فضائیں "بھارت واپس جاؤ،بھارتی آئین نامنظور" کے نعرے گونج رہی ہیں۔
محاصرہ توڑنے والوں پر قابض بھارتی فوج فائرنگ اور پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کشمیروں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب بڑھتے عالمی دباؤ کے باعث قابض بھارتی پولیس بھی جھوٹا پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے، بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ وادی میں خوراک اور ادویات کا بحران پیدا ہو گیا ہے، ٹی وی، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ بھی منقطع ہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2yPXbtf
0 Comments