انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاکہ قربانی کاجذبہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے کیونکہ یہ جذبہ انسان کو کسی بھی طرح کی آزمائش اورسخت حالات میں ثابت قدم اور باہمت رہنے کاحوصلہ بخشتا ہے۔
صدرنے اپنے پیغام میں عیدالاضحی کے مبارک موقع سے وابستہ قربانی کے فلسفے اوراہمیت کو سمجھنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ قربانی کی عظمت کواُجاگرکرنے کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے تاہم آج کے دن اس کی اہمیت کئی گنابڑھ جاتی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں اس مقدس تہوارپرہم وطنوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ دن مسلمانوں کورضائے الٰہی کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام اورحضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال اطاعت وفرمانبرداری کی یاددلاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ دوعظیم شخصیات کی لازوال قربانی کواللہ تعالیٰ نے اس حد تک پسندکیا اور سراہاکہ اسے مسلمانوں کے لئے تاحیات مذہبی فریضہ بنادیا۔
from پاکستان
https://ift.tt/31BkMdF
0 Comments