تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کے غیر آئینی اقدام سے حسن روحانی کا آگاہ کیا۔
ایرانی صدر نے مسئلہ کشمیر کو سفارتی طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت سے نہیں بلکہ سفارتی طریقے سے ہی حل کرنا ہوگا، ایران مسلم قوموں کو حقوق دلوانے میں تعاون سے کبھی دریغ نہیں کرے گا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ سے برادرانہ اور گہرے ہیں اور ہمارا رشتہ مستقبل میں بھی ایسا ہی رہے گا، ایران خطےمیں قیام امن وسلامتی کےلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معصوم کشمیریوں سےبھارتی سلوک عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خطےمیں بڑھتی کشیدگی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
عمران خان نے اپیل کی کہ خطےکا اہم اسلامی ملک ہونےکےناطے ایران مسئلہ کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایرانی صدرحسن روحانی کی پاکستانی عوام کوعیدالضحیٰ کی مباکباد بھی دی۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KvqwzX
0 Comments