شیخ رشید احمد نے کابینہ کے روبرو فواد چوہدری کو کھری کھری سنادیں اور کہا کہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں، آپکا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے۔
آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں، میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا، میرے وزیر ریلوے ہوتے ہوئے بھارت کو کوئی ٹرین نہیں چلائی جائیگی۔
شیخ رشید کے فواد چوہدری کو برجستہ جوابات پر عمران خان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، تمام وزار نے شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تعریفی کلمات کہے۔
تاہم بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے جھگڑے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صلح ہوگئی ہے، فواد میرےبھائی ہیں۔ خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں وفاقی وزراءشیخ رشید اور فواد چوہدری میں اختلاف سامنے آ گئے۔
ذرائع شیخ رشید نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ سے اپنی وزارت تو چلتی نہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیں،آپ کا کام ہی ہر دوسری وزارت میں ٹانگ اڑانا ہے میں کوئی بھی کام اپنے وزیراعظم سے پوچھے بغیر نہیں کرتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ فواد چوہدری آپ پتہ نہیں کس کے کہنے پر اپنے وزیراعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ شیخ رشید کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے اقدام پر تمام وزار نے تعریفی کلمات کہے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2KR1KJB
0 Comments