بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر پر چینی اور ترک صدور کو خط

قائد حزب اختلاف شہباز شریف
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر چینی صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو خطوط لکھے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چینی اور ترک صدور کو خطوط ارسال کیئے ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حمایت پر عوام اور اپنی جماعت کی جانب سے شکرگزار ہوں مسئلہ کشمیر پر آپ کی حمایت پاکستان سے آپ کی پر خلوص اور دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے چینی صدر کو ارسال کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چین نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔ چین نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے۔ سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتا دیکھنے کے آرزومند ہیں۔ ترک صدر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حمایت پاکستان اور ترکی کے برادرانی تعلقات کا ثبوت ہے۔



from پاکستان
https://ift.tt/2Z06syf

Post a Comment

0 Comments