بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش

مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش
مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلم ممالک مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں۔

ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں قرار داد پیش کردی گئی ہے جس میں تمام مسلم ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھائیں، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تہران سمیت مسلم امہ پر مظلوم کشمیریوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالےسے اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے، اس مشکل وقت میں تمام ممالک کشمیریوں کا ساتھ دیں، کشمیری عوام مظلوم ہیں جب کہ بھارت ظالمانہ طریقے سے کشمیریوں کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2ZlSUJ1
مقبوضہ کشمیر کے حق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قرار داد پیش https://ift.tt/2L9Kaka

Post a Comment

0 Comments