
کنوینئر اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی نوجماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رہبر کمیٹی نے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرنا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی گئی تجاویز پر اتفاق نہ ہو سکا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ تمام تجاویز پر متفقہ چارٹر آف ڈیمانڈ اے پی سی میں رکھا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے اکتوبرمیں اسلام آباد مارچ کو جے یو آئی کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی اعتماد میں لے گی تو اے پی سی میں فیصلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا اسلام آباد لاک ڈاون کا فیصلہ اے پی سی کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں کنوینئر رہبرکمیٹی اکرم درانی نے کہا کہ تمام جماعتوں نے چارٹرآف ڈیمانڈجمع کرادیے ہیں انھیں اکٹھا کرکے اے پی سی میں رکھیں گے۔ شہبازشریف کی بیماری کے باعث اے پی سی 29اگست کو نہیں ہوگی۔ نئی تاریخ بعد میں دینگے۔
from پاکستان
https://ift.tt/3438w7s
0 تبصرے