تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اقوام متحدہ میں مثبت سفارت کاری نے بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا، سفیروں، اہم عہدیداروں کو کشمیر میں بھارتی تسلط اورجارحیت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے۔
پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے شعبہ قیام امن اور سیاسی امور کے سربراہ سمیت کویت، انڈونیشیا اور جنوبی افریقا کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی غاصبانہ پالیسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے، بھارت نے کشمیر کے زمینی حقائق اور یو این قراردادوں کے خلاف اقدام کیا، ایسے اقدام کے خطے اور عالمی امن پر خطرناک اثرات پڑیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔
from پاکستان
https://ift.tt/2ThK11C
0 Comments