خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستانی 15اگست کو بھارتی یومِ آزادی کے دن کو یومِ سیاہ کے طور پہ منانے کا اعلان کیا تھا اور اب پاک فوج نے بھی یومِ سیاہ شروع ہونے کے حوالے سے الٹی گننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، یومِ سیاہ میں 150منٹ باقی ہیں۔
Count down for Black Day....
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 14, 2019
Starts in 150 minutes.
اس سے قبل آج صبح ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کشمیر کی اصلیت نہ 1947کے ایک غیرقانونی کاغذ کے ٹکڑے سے بدلی جا سکی تھی نہ اب بدلی جا سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کمشیر پہ کسی بھی قسم کا سودا نہیں کیا جاسکتا، ہم کسی بھی چیز کی پرواہ کیے بغیر ظلم کی راہ میں کھڑے رہیں گے۔ ڈی جی ائی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’ 1947 میں کشمیر کی حقیقت کو غیر قانونی کاغذ کے ذریعے تبدیل نہیں کیا جا سکا تھا اور نہ ہی کوئی اب آئندہ بھی کر سکے گا۔پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ بھارت کے بالادست عزائم کے خلاف کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔‘‘
from پاکستان
https://ift.tt/2Z2Ditt
0 Comments