بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے، پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مون سون شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی سمری منظور کرلی ہے، حکومت پنجاب بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کیلئے سرگرم عمل ہے اوراس پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ چار سال میں ساڑھے چار کروڑ درخت لگائے جائیں گے اوران چار سالوں میں جنگلات کے رقبے کا ہدف پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شجرکاری کے پروجیکٹ کی مثال نہیں ملتی، شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہوگی، قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کرائی ،آئندہ بھی قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/30puHT6

Post a Comment

0 Comments