
بہاولپور میں بھارتی سیلابی ریلے کے باعث دریائے ستلج پر بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے۔
حفاظتی بند ڈیرہ بکھا کے مقام پر ٹوٹا ہے، بند ٹوٹنے سے پانی کا بڑا ریلا علاقے میں داخل ہونے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی ہے جبکہ ڈیرہ بکھا سے ملحقہ آبادی میں بھی سیلابی ریلا داخل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ انہار کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ تو پہلے سے قائم کردئیے گئے تھے تاہم ان ریلیف کیمپ میں کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔
فلڈ کارپوریشن کے مطابق بہاولپور سے گزرنے والا پانی 22 سے 25 ہزار کیوسک ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اوکاڑہ کی تحصیل حجرہ شاہ مقیم میں دریائے ستلج پر خیر آباد کے مقام پر کسانوں کی جانب سے بنایا گیا حفاظتی بند ٹوٹ گیا تھا، بند ٹوٹنے سے چھ سو ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں تھیں۔
from پاکستان
https://ift.tt/2Ze2bYl
0 تبصرے