امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہےکہ واشنگٹن کو شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے پر تحفظات ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نےاعتراف کیا کہ امریکا پیونگ ینگ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اتنی جلدی نہیں آیا، جتنی امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جانتا ہے کہ تخفیف جوہری ہتھیار کے معاہدے میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ ایسا نہ کرتے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اپنی شمالی بندرگاہ سے مختصر فاصلے پر مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔
ادھرامریکی میزائل تجربے پر چین کو تشویش ہے۔چین نے کہا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔ امریکی میزائل تجربے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2Z8Vk2j
واشنگٹن کو شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر شدید تحفظات https://ift.tt/2Nqd6XF
0 Comments