
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کی انگریزی پر تبصرے سے ملاقات زعفران زار ہوگئی اور خود مودی کی بھی بے ساختہ ہنسی چھوٹ گئی۔
جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقات میں بھی مودی نے اپنی روایت برقرار رکھی۔ امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کے آغاز پر وزیر اعظم مودی نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں سے دونوں سربراہان کو اکیلے میں گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرنے کی التجا اردو میں کی۔ امریکی صدر نے مودی کی اس غیر سفارتی حرکت کو ہلکے پھلکے انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
صدر ٹرمپ جو ہکا بکا مودی کی اس حرکت کو دیکھ رہے تھے اچانک بول اُٹھے کہ ’ دراصل مودی بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں تاہم اس وقت وہ انگریزی بولنا نہیں چاہتے۔‘امریکی صدر کے اس بے ساختہ تبصرے پر محفل زعفران زار بن گئی اور مودی نے جھینپ مٹاتے ہوئے قہقہہ لگایا اور صدر ٹرمپ کا ہاتھ تھام کر بات آئی گئی کرنے کی کوشش کی اور تالی بھی ماری۔
from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2NFBAfw
مودی کی چالاکی ڈونلڈ ٹرمپ نے فوراً پکڑلی، قہقہوں سے ہال گونج اٹھا https://ift.tt/2ZlrVSq
0 تبصرے