مراد سعید کی للکار سے مودی کے چیلوں کی گھبراہٹ عیاں، ٹوئٹر نے راز فاش کیا

 وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید اور بھارتی وزارتِ داخلہ
بھارتی حکومت نے ٹوئٹر انتظامیہ سے وفاقی وزیر مراد سعید کا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست دے دی ، مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹوئٹ کیا تھا۔

بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے مودی حکومت پریشان ہیں اور کشمیر کے معاملے پر پاکستان سے اٹھنے والی آوازیں دبانے کے درپے ہیں۔

بھارت نے صحافیوں کے بعد سیاستدانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرانے کی کوشش شروع کردی اور ٹوئٹر انتظامیہ سے مرادسعید کا اکاونٹ بند کرنےکی درخواست دے دی ہے ، وفاقی وزیر نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹوئٹ کیا تھا۔

مراد سعید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کشمیر میں بھارتی مظالم پرخاموش نہیں رہیں گے، ہم بھارتی جارحیت کو دنیا بھر میں بے نقاب کریں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ سے شکایت ملنے پر ٹوئٹر انتظامیہ نے مراد سعید سے رابطہ کیا اور بھارت کی جانب سے کی گئی شکایت سے مراد سعید کو باقاعدہ آگاہ کیا۔

بھارت کی جانب سےمرادسعید کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

یاد رہے بھارتی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹویٹر انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیے جائیں۔ یاد رہے کہ سینئر اینکر پرسن ارشد شریف سمیت یہ آٹھ افراد مسلسل بھارتی مظالم کو آشکار کررہے تھے۔

 



from پاکستان
https://ift.tt/33VHsqN

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے