افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: طالبان

طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تاہم فریقین کے درمیان تاحال کسی معاہدے یا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکا کے ساتھ جنوری میں دو نکات پر سمجھوتہ کرنے کی بات ہوئی جس میں غیر ملکی افواج کا انخلا اور افغان سرزمین کسی اور کے خلاف استعمال نہ ہونا شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے حالیہ دور میں ان 2 نکات کی تفصیل اور نوعیت پر بات ہورہی ہے تاہم جن مسائل پر بات ہورہی ہے وہ بہت گھمبیر اور حساس نوعیت کے ہیں۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ دوحا مذاکرات مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی معاہدے یا مسودے پر سمجھوتہ نہیں ہوا اور بات چیت قدم بہ قدم آگے بڑھ رہی ہے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/2EJMhZT
افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں: طالبان https://ift.tt/2VyKr3o

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے